ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوڑھا کمیٹی کی سفارشات 4 سے 5 ماہ میں مکمل طور پر لاگو ہوں گی:ونود رائے

لوڑھا کمیٹی کی سفارشات 4 سے 5 ماہ میں مکمل طور پر لاگو ہوں گی:ونود رائے

Sun, 05 Mar 2017 12:32:54    S.O. News Service

سنگاپور،4؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی سی سی آئی کے کا م کا ج کی دیکھ بھال کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر منتظمین کی کمیٹی(سی ا واے )کے سربراہ ونود رائے نے کہاکہ کرکٹ بورڈ میں لوڑھا کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کی کاروائی اگلے چار سے پانچ ماہ میں مکمل ہو جائے گی۔رائے نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق جتنا جلد ممکن ہو، ڈھانچہ اور نظام لاگو کئے جا سکیں ۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک بی سی سی آئی کا سوال ہے، ہم ایک ڈھانچہ تیار کریں گے، ہم کھاتوں کی شکل تیار کریں گے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کچھ طریقہ کار تیار کئے جائیں جن کے ذریعے مستقبل میں بی سی سی آئی کا آپریشن منظم اور لوڑھا کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہو۔رائے نے سنگاپور کے تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیز کی جنوبی ایشیا پر بین الاقوامی کانفرنس سے الگ میڈیا سے کہاکہ یہ ایک طویل عمل نہیں ہوگا اور کمیٹی زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ ماہ میں اسے مکمل کر لے گی۔غورطلب ہے کہ سپریم کورٹ نے جنوری میں ہندوستان کے سابق کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل رائے کی قیادت میں بی سی سی آئی کے آپریشن کے لیے چار رکنی پینل مقرر کیا تھا۔


Share: